صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 25 اپریل 2024 

ایس ایس پی آپریشنز یاسر آفریدی کی سٹی ڈویژن میں کرائم ریویو میٹنگ،

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | بدھ 23 جون 2021 

ایس ایس پی آپریشنز یاسر آفریدی کی سٹی ڈویژن میں کرائم ریویو میٹنگ، بہترین کارکردگی پر سرٹیفیکیٹ تقسیم۔میٹنگ میں ایس پی سٹی سمیت سٹی ڈویژن کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ایس پی سٹی عتیق شاہ نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون، اسلحہ، منشیات کی برآمدگی، اشتہاری ملزمان، قبضہ گروپ کے خلاف ہونے والی کارروائیوں سمیت سنگین جرائم کی تفتیش اور جرائم کی روک تھام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے ایس ایس آپریشن کو پریزنٹیشن پیش کی۔ایس ایس پی آپریشن یاسر آفریدی نے کریمینل گینگز اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری، اسلحہ برآمدگی، قبضہ گروپس اور اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کریک ڈاون کو مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔ایس ایس پی آپریشن نے کریمینل گینگز اور ان میں ملوث افراد اور جیل سے رہا شدہ عادی جرائم پیشہ افراد کی از سر نو فہرستیں مرتب کرنے اور ان کی کڑی نگرانی کے عمل کو مزید مربوط بنانے کیساتھ ساتھ دیگر اداروں اور یونٹس کے ساتھ کوآرڈینیشن کو مزید موثر بنانے کی بھی ہدایت کی۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز نے بہترین کارکردگی پر سٹی ڈویژن کے پولیس افسران اور اہلکاروں کو نقد انعامات اور سرٹیفیکیٹس سے بھی نوازا گیا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔