صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 24 اپریل 2024 

ڈی پی او چارسدہ زیب اللّٰلہ خان کے زیرصدارت کرائم میٹنگ۔

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | منگل 22 جون 2021 

چارسدہ ناجائز اسلحہ،غنڈہ بدمعاشوں،قبضہ گروپوں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرکے کالی بھیڑوں کا خاتمہ کیا جائے، نوجوان نسل اور طلباء کوآئس جیسے خطرناک نشہ سے بچاکر ان کا مستقبل محفوظ بنایا جائے۔منشیات فروشی میں ملوث بڑے مگرمچھوں کے خلاف کاروائی اورنوجوان نسل کو منشیات سے نجات دلانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ڈی پی او چارسدہ زیب اللّٰلہ خان کا کرائم میٹنگ کے دوران افسران سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ زیب اللّٰلہ خان کی سربراہی میں سرکل ایس ڈی پی اوز کی خصوصی کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایس پی سٹی آیاز محمود خان، ڈی ایس پی سرڈھیری صابر گل خان اور ڈی ایس پی شبقدر فاروق زمان خان نے شرکت کی۔اس موقع پرڈی پی او چارسدہ زیب اللّٰلہ خان نے ضلع میں ہونے والے سنگین جرائم کا تقابلی جائزہ لیا اور امن و امان کی صورتحال کی خاطر اٹھائے گئے اقدامات سے اگاہی حاصل کی،میٹنگ کے دوران ڈی پی او چارسدہ نے ناجائز اسلحہ،غنڈہ بدمعاشوں،مجرمان اشتہاری، لینڈ مافیا،قبضہ گروپوں اور منشیات کے خلاف کاروائیوں پر زور دیااورضلع میں بڑے بڑے مگرمچھوں کے خلاف کاروائی تیز کرنے کی ہدایات جاری کئے۔ انہوں نے شہریوں کی حفاظت اور امن و امان کو برقرار رکھنے کی خاطر پولیس گشت میں اضافہ کرنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف نئی حکمت عملی ترتیب دینے کی بھی ہدایت کی۔ڈی پی او چارسدہ نے پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کریک ڈاون کوجاری رہنے،جرائم میں ملوث افراد کی از سر نو فہرستیں مرتب کرنے کا حکم جاری کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او چارسدہ زیب اللّٰلہ خان نے ڈی ایس پی سٹی آیاز محمود خان کا کرائم کی روک تھام اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے ہونے والی کاروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان کو بہترین کارکردگی پر توصیفی سرٹیفکیٹ سے نوازہ گیا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔