صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاون

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | منگل 22 جون 2021 

پشاور کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سٹی ڈویژن کے مختلف تھانوں کی حدود میں قمار بازی کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے قماربازی میں مصروف 21 ملزمان کو گرفتار کرلیا ، تھانہ شہید گلفت حسین ، تھانہ فقیر آباد اور تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں ہونے والی کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے آئس ،چرس ،شراب ،آلات قمار بازی اور داو پر لگی رقم ہزاروں روپے برآمد کرلئے گئے ہیں ،گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جر م کا اعتراف کرلیا ،جن کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سٹی ڈویژن کی حدود میں مختلف کاروائیوں کے دوران قماربازی میں مصروف 21ملزمان کو گرفتار کرلیا ،جس کے دوران ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین ہارون جدون نے واقعہ محلہ ہدایت شاہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران قمار بازی میں مصروف 12ملزمان حمید ،ملک اعجاز،فضل جان ،بشیر ،متین ،شکیل،ارباز،غنچہ گل، وہاب ،شہزاد ،لال محمد اورمعتبرکو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 644گرام چرس ،50گرام آئس ،4بوتل شراب ،آلات قمار بازی اور داو پر لگی رقم 23ہزاروروپے برآمد کرلئے گئے ، جبکہ ایس ایچ او تھانہ فقیر آبادنعمان خان نے عید گاہ روڈ پر قمار بازی میں مصروف 8ملزمان جان سید ،محمد سجاد ،شعیب ،عمران ،شاکر، میر ویس ،وزیر آغہ اور ضیاء الدین کو گرفتار کرکے ان قبضے سے آلات قمار بازی اور داو پر لگی رقم برآمد کر لی گئی ، اسی طرح ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی داود خان نے کرکٹ میچ پر قمار بازی کرنے والے ملزم ایران ولد ظاہر شاہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے قمار بازی میں استعمال ہونے والی موبائل فون اور داو پر لگی رقم 24ہزار روپے برآمد کرلیے گئے ہیں ،تمام ملزمان کے خلاف مقد مات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔