صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 28 اکتوبر 2025 

شاہ رخ خان کو پاکستان سے الیکشن لڑنے کا مشورہ

اکثریت ڈیسک | اتوار 10 جون 2018 

شاہ رخ خان کی کزن نورجہاں کا پاکستان میں الیکشن لڑنا بھارتیوں کو چھبنے لگا، سوشل میڈیا پر کنگ خان کے خلاف محاذ کھل گیا۔

شاہ رخ خان کی کزن "نور جہاں" عام انتخابات میں پشاور سے حصہ لے رہی ہیں۔ خبر سامنے آتے ہی بھارتی انتہا پسندوں نے کنگ خان کے خلاف سوشل میڈیا پر محاذ کھول لیا۔

سوشل میڈیا پر بھارتی شدت پسندوں نے شاہ رخ خان سے کہا کہ پیسے یہاں کماتے ہو اور بہن دشمن ملک سے الیکشن لڑتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ شخص پاکستان سے اتنی محبت کرتا ہے۔

یہ سوال بھی پوچھا کہ کیا شاہ رخ پاکستان سے الیکشن بھی لڑیں گے؟ مودی کے ہم نواؤں نے شاہ رخ پر ہر طرف سے تنقید کے نشتر برسا دیے۔ کسی نے کہا پاکستان چلے جاؤ اور واپس مت آنا، بعض نے اپنی کزن کے لیے الیکشن مہم چلانے تک کا کہہ ڈالا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل شاہ رخ خان کی پاکستانی شہر پشاورمیں مقیم کزن نورجہاں نے سیاسی میدان میں اترنے کافیصلہ کرتے ہوئےالیکشن لڑنے کافیصلہ کیاتھا۔ نورجہاں پشاور میں حلقہ پی کے 77 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیں گی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔