صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مشہور منشیات سپلائر کو گرفتار

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | پیر 21 جون 2021 

پشاور کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے کینٹ سمیت دیگر رہائشی علاقوں میں مخصوص گاہک کو گھر کی دہلیز پر منشیات فراہم کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، تھانہ گلبرگ پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے ساڑھے تین گرام سے زائد چرس، ایک کلو گرام سے زائد افیون اور ہزاروں روپے مالیت کی 300 گرام ائس بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مشہور منشیات سپلائر کو گرفتار کر لیا، گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ گلبرگ ابراہیم خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کے دوران باڑہ روڈ کی جانب سے کینٹ ایریا میں داخل ہونے والے ملزم کرامت ولد خان زر کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ کینٹ ایریا سمیت دیگر رہائشی علاقوں میں موجود اپنے مخصوص گاہک کو منشیات سپلائی کی کوشش کر رہا تھا، ملزم کا تعلق ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران پورے نیٹ ورک کی نشاندھی کرا دی ہے، ملزم کے قبضے سے ساڑھے تین کلو گرام سے زائد چرس، 1 کلو گرام سے زائد افیون اور ہزاروں روپے مالیت کی 300 گرام آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔