صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 28 اکتوبر 2025 

فلم زیرو میں شاہ رخ کو بونا دکھانے پر کروڑوں روپے خرچ

اکثریت ڈیسک | اتوار 10 جون 2018 

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو ان کی نئی فلم زیرومیں بونا آدمی دکھانے کیلئے کتنے روپے خرچ ہوئے جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان ان دنوں اپنی فلم زیرو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو حتمی مراحل میں ہے جبکہ فلم میں وہ پہلی بار ایک بونے کا کردار نبھا رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فلم شاہ رخ کا ڈریم پراجیکٹ ہے اور اس کیلئے وہ کافی عرصے سے منصوبہ بندی کررہے تھے یہی وجہ ہے کہ فلم میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے وہ کوئی بھی قیمت دینے کو تیار ہیں۔

فلم کی زیادہ ترشوٹنگ بیرون ممالک میں ہوئی ہے اور اسی سلسلے میں کنگ خان اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ 27 اپریل سے امریکہ میں موجود ہیں تاہم درمیان میں وہ بھارت بھی آتے رہے ہیں۔ حال ہی میں سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو ان کی نئی فلم زیرو میں بونا آدمی دکھانے کیلئے 70 کروڑ روپے سے زائد کی رقم خرچ ہوئی ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔