صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 16 اپریل 2024 

ارسدہ سٹی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا مزید تنگ

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | اتوار 13 جون 2021 

*چارسدہ سٹی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا مزید تنگ۔پولیس ڈکیتی واردات، قتل و اقدام قتل میں خطرناک اشتہاری اور ہوائی فائرنگ جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب 5 ملزمان سمیت 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔4 ملزمان سے اسلحہ برامد *ایس ایچ او سٹی نور حیدر خان نے عوامی شکایات پر سیاحوں سے غیر قانونی ٹیکس وصول کرنے والے 3 ملزمان گرفتار۔ ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ برامد۔* تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ زیب اللّٰلہ خان کی خصوصی ٹاسک پر کا عوامی شکایات پر سٹی پولیس ایکشن لیتے ہوئے دریائے خیالی جانے والے سیاحوں سے غیر قانونی ٹیکس وصول کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ڈی ایس پی سٹی ایاز محمود خان کے زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی نور حیدر خان نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی کے دوران قتل و اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری سمیت ڈکیتی واردات کے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے مال مسروقہ 12ہزار 500روپے برآمد کئے۔ اسی طرح 9 مشتبہ افراد جبکہ ہوائی فائرنگ کے مرتکب ایک ملزم کو اسلحہ سمیت بھی گرفتار کیا۔ملزمان کے قبضہ سے 4 پستول، 1ریفیٹر اور کارتوس برآمد کئے گئے۔ اس موقع پر کاروائی انسدادی کی خاطر 18 افراد بھی دھر لئے گئے۔ ملزمان کو مزید کاروائی کے لیے تھانہ سٹی منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔