صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

کلاچی پولیس کی کامیاب کاروائی

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | اتوار 13 جون 2021 

*کلاچی پولیس کی کامیاب کاروائی، اراضی پر اسلحے کی نوک پر قبضہ کر نے والے 04 مشتعل بہ مسحلہ افراد زیرحراست ،03 عدد رائفل, 02 عدد پسٹل، 01 عدد رپیٹر, 01 عدد بندوق 12 بور، سمیت8عدد میگزین اور 267 عدد کارتوس مختلف بوراور ایک موٹر کار برنگ کالا قبضہ پولیس،مشتعل افراد کے خلاف مقدمہ در تفصیلات کے مطابق کلاچی پولیس نے زیر قیادت ایس ڈی پی او کلاچی سرکل خالد محمود ہمراہ ایس ایچ او کلاچی اورنگزیب خان و پولیس پارٹی نے ہتھالا اڈہ پر پر اراضی کے تنازع پر مشتعل بہ مسلحہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ آج مورخہ2021-06-13 کو ہتھالہ اڈہ پر پر دو مختلف گروہ جن کا اراضی کا تنازعہ چلا آ رہا تھا دونوں مشتعل گروہ ہجوم کی صورت میں آمنے سامنے آگئے۔جس میں ایک گروہ جس میں مذکورہ نامزد ملزمان ہیں ناجائز اراضی پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔ اس صورتحال پر بڑے جانی و مالی نقصان کا اندیشہ تھا۔فوری طور پر خطرہ بھانپتے ہوئے کلاچی پولیس نے مشتعل بہ مسلحہ افراد کے خلاف بروقت اور فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے نہ صرف مشتعل افراد کو منتشر کیا بلکہ بہ مسلحہ افراد کی فوری طور پر گرفتاری عمل میں لائی گئی اور 04 مسلحہ افراد کے قبضے سے مجموعی طور پر 02 عدد د 222بور رائفل, 02 عدد پسٹل, 01 عدد رائفل 44 بور اور 01 عدد رپیٹر, ایک عدد بندوق 12 بور، سمیت8عدد میگزین اور 267 عدد کارتوس مختلف بوراور ایک موٹر کار برنگ کالا نمبرUZ-022 قبضہ پولیس کرکے کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔