صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

چارسدہ۔تھانہ نستہ کی حدود میں 70سالہ ضیغب العمر کی خودکشی کا معمہ حل۔اندھے قتل کیس کا سراغ لگاکر ملزم گرفتار

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | اتوار 13 جون 2021 

*چارسدہ۔تھانہ نستہ کی حدود میں 70سالہ ضیغب العمر کی خودکشی کا معمہ حل۔اندھے قتل کیس کا سراغ لگاکر ملزم گرفتار۔الاقتل برامد۔مقتول کو بھانجے نے جائیداد کے تنازعہ پر قتل کیا تھا۔ایس ایچ او نستہ زرداد خان () تفصیلات کے مطابق 1جون 2021 کو مقتول ک بھانجانے ہسپتال چارسدہ میں یوں رپورٹ کیا کہ میں گھر میں موجود تھا کہ اچانک فائرنگ کی آواز سن کردیکھا تو ماموں خون میں پڑھا تھا جس نے اپنے آپ پر باارادہ خودکشی فائرنگ کی ہے۔تھانہ نستہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔جس پرڈی پی او چارسدہ زیب اللّٰلہ خان نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹیگیشن چارسدہ سجاد خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی سرڈھیری صابر گل خان،ایس ایچ او نستہ زرداد خان اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر اصل حقائق منظر عام لانے کا ٹاسک حوالہ کیا۔مقتول کی میڈیکل رپورٹ آنے پر تفتیش شروع کردی دوران تفتیش پولیس کو معلوم ہوا کہ مقتول سردار شاہ ولد محمود شاہ کو بھانجے نے جائیداد کے تنازعہ پر قتل کیا ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ نستہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم الہام اللّٰلہ عرف خمارے ولد فریدون سکنہ توحید آباد نستہ کو گرفتار کرکے جن کے قبضہ سے آلہ قتل پستول برامد کرلیا ہے۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔