صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوامعظم جاہ انصاری نے آج سنٹرل پولیس آفس پشاور میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | ہفتہ 12 جون 2021 

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوامعظم جاہ انصاری نے آج سنٹرل پولیس آفس پشاور میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پی انوسٹگیشن ، ایڈیشنل آئی جی پی آپریشنز، ایڈیشنل آئی جی پی ہیڈکوارٹرز، ڈی آئی جی ٹریننگ، ڈی آئی جی انکوائری اینڈ انسپیکشن، ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن، سی سی پی او پشاور، ڈی آئی جی سپیشل برانچ، ڈی جی پی سی یو، ڈی آئی جی فنانس اینڈ پروکیورمنٹ، ڈی آئی جی آپر یشنز، ڈی آئی جی انوسٹیگیشن، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ،اے آئی جی آپریشنز اور ڈپٹی کمانڈنٹ ایف آر پی نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پی ہیڈکو ارٹرز کاشف عالم نے آئی جی پی کو تفصیلی بریفنگ دی، انہوں نے آئی جی پی کو خیبرپختونخوا پولیس کے تنظیمی ڈھانچے، افرادی قوت، پولیس کے دائرہ کار، اصلاحاتی عمل، فاٹا انضما م اور پولیسنگ کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں تفصیلاَ آگاہ کیا۔ آئی جی پی کو دہشتگردی، جرائم کی روک تھام اور صوبے کی امن وامان کی مجموعی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس دلیر اور بہادر پولیس افسروں اور جوانوں کی فورس ہے، جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کی انہی درخشندہ روایات کو جاری و ساری رکھا جائے گا۔ آئی جی پی نے کہا کہ ہم سب کو ایک ٹیم بن کر آگے بڑھنا ہے اور خیبر پختونخوا پولیس کی قدرومنزلت میں مزید اضافہ کرنے کے لیے دیانت، خدمت ،عزت اور محنت کے رہنما اصولوں پر عمل کرتے ہوئے عوامی پولیسنگ کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور ٹیم لیڈر وہ پولیس کی آپریشنل صلاحیتوں میں نکھار لانے، پولیس کی استعداد کار بڑھانے، فورس کی ویلفیئر اور پولیس فورس کی صحیح سمت میں رہنمائی کرنے کیلئے عملی کردار ادا کریں گے۔ آئی جی پی نے کہا کہ پولیس فورس میں افسران کی استعداد کے مطابق صلاحیتوں سے کام لیا جائے گا ۔ آئی جی پی نے کہا کہ فاٹا کے انضمام کے عمل کو کامیابی کے ساتھ منزل مقصود تک پہنچانے اورفاٹا کے عوام کے جان و مال کی حفاظت اور بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ میری اولین ترجیح ہے۔ آئی جی پی نے اعلی پولیس حکام کو ہدایت کی کہ عوام کے مسائل حل کرنے اور انصاف کی بلا امتیاز اور بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ دیانت، خدمت، عزت اور محنت کو بنیادی اصول بنا کر راستہ متعین کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ درپیش چلینجز سے بطریق احسن نبرد آزما ہونے کے لیے خیبرپختونخوا پولیس کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔