صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

سی سی پی او کی سربراہی میں اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | ہفتہ 12 جون 2021 

پشاور کیپٹل سٹی پولیس آفیسر عباس احسن کی سربراہی میں اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں نئے آجی پی کے ویژن مطابق امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، میٹنگ میں چیف ٹریفک پولیس آفیسر عباس مجید خان مروت، ایس ایس پی آپریشن یاسر آفریدی، کمانڈنٹ کیمپس محمد حسین، ڈی پی اوخیبر وسیم ریاض، چاروں ڈویژنل ایس پیز، ایس پی سکیورٹی محمد نبیل اور ایس پی ہیڈ کوارٹرز رحیم حسین ، تمام ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی،میٹنگ کے دوران امن امان کی صورتحال کو نئے آجی پی کے ویژن کے مطابق حکمت عمل ترتیب دینے اور دیگر اہم ایونٹس کے پرامن انعقاد کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،سی سی پی او نے میٹنگ کے دوران سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ، اسلحہ نمائش مہم کو مزید تیز کرنے اور ہیومن انٹیلی جنس سمیت سوشل میڈیا کے ذرےعے بھی ایسے عناصر کی کڑی نگرانی کی ہدایت کی،انہوں نے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث افراد کو قانون کے شکنجے میں لانے کی خاطر جامع منصوبہ بندی اور نئی پالیسی وضع کر نے کی ہدایت کی، انہوں نے ہیومن انٹیلی جنس کومزید موثر بنانے، دیگر اداروں سے معاونت حاصل کرنے اور پولیس پٹرولنگ میں مزید اضافہ کرنے کی بھی ہدایت کی، تفتیشی نظام کو مو ثر بنانے اور تھانوں کے سطح پر پی ایل سی ممبران کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت کی تفصیلات کے مطابق سی سی پی او عباس احسن کی سربراہی میں ملک سعد شہید پولیس لائن میں اعلی سطحی خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیاہے ، جس میں چیف ٹریفک پولیس آفیسر عباس مجید خان مروت، ایس ایس پی آپریشن یاسر آفریدی، کمانڈنٹ کیمپس محمد حسین، ڈی پی اوخیبر وسیم ریاض، چاروں ڈویژنل ایس پیز، ایس پی سکیورٹی محمد نبیل اور ایس پی ہیڈ کوارٹرز رحیم حسین،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی، اس موقع پر سی سی پی او نے نئے آجی پی کے احکامات کی روشنی میں ہدایات جاری کیں کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث افراد کو قانون کے شکنجے میں لانے کی خاطر تھانوں کی سطح پر انفارمیشن نیٹ ورک کو مزید فعال کیا جائے، انہوں نے ملزمان کا نیٹ ورک توڑنے کی خاطر گنجان آباد علاقوں ، اہم بازاروں اور دیگر تجارتی مراکز میں سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ ہیومن انٹیلی جنس کو مزید فعال کرنے اور دیگر اداروں کے ساتھ رابطے میں رہنے سمیت پولیس پٹرولنگ میں بھی مزید اضافہ کی ہدایات جاری کیں ، کپیٹل سٹی پولیس آفیسر عباس احسن نے شہر میں جاری اسلحہ نمائش مہم کو مزید تیز کرنے اوراس ضمن میں ہیومن انٹیلی جنس سمیت سوشل میڈیا کے ذرےعے بھی ایسے عناصر کی کڑی نگرانی کی ہدایت کی ہے،انہوں نے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث عناصر کو قانون کے شکنجے میں لانے کی خاطر ٹربل پوائنٹس کی نشاندہی کرنے،جامع منصوبہ بندی او رنئی پالیسی وضع کر نے کی بھی ہدایت کی، سی سی پی او نے ہیومن انٹیلی جنس کومزید موثر بنانے، دیگر اداروں سے معاونت حاصل کرنے ہدایت کرتے ہوئے علاقائی سطح پر پی ایل سی ممبران کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔