صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 29 اکتوبر 2025 

مخدوم جاوید ہاشمی کا الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان

بیورو رپورٹ | اتوار 10 جون 2018 

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاوید ہاشمی نے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی جو بھی ذمہ داری دے گی اسے نبھاؤں گا۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے الیکشن 2018ء میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ مجھے الیکشن لڑنے میں دلچسپی نہیں ہے، تاہم پارٹی جو بھی ذمہ داری دے گی اسے نبھاؤں گا۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی الیکشن کمپین میں بھرپور حصہ لوں گا اور اپنی جماعت کیلئے ملکی سطح پر انتخابی مہم چلاؤں گا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے کاغذاتِ نامزدگی بھی جمع نہیں کرائے، الیکشن نہ لڑنے کے حوالے سے رفیق رجوانہ اور شیخ طارق رشید کو بھی بتایا تھا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔