صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 25 جولائی 2021 

فوج مخالف بیانات پر مفتی کفایت اللّٰلہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اکثریت نیوز | منگل 29 دسمبر 2020 

زیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ فوج مخالف بیانات پر مفتی کفایت اللّٰلہ کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران جے یو آئی ف کے رہنماء مفتی کفایت اللّٰلہ کے فوج مخالف بیانات پر کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے ترجمانوں کو ہدایت کی کہ فوج مخالف بیانیے کا موثر جواب دیا جائے۔

 اجلاس کے دوران پی ڈی ایم سربراہ سے متعلق عمران خان نے کہا کہ امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن نے اثاثے کیسے بنائے؟ کتنے بنائے،عوام کو آگاہ کیا جائے۔ 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔