باپ کے ہاتھوں بیٹے کا قتل
نورالوہاب بونیری | ہفتہ 5 دسمبر 2020

بونیر کےشیرگڑھ نامی گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنے بیٹے کو گولی مار کر آبدی نیند سُلادیا ۔ تحقیق کے مطابق مقتول اپنی ماں کے ساتھ اپنے رشتہ داروں کے پاس گئے تھے ، عشاء کے بعد گھر واپس آنے کے دوران باپ نے رات کی تاریکی اور خاموشی سے فائدہ اُٹھاکر پستول سے گولی مار کر بیٹے کی زندگی کا خاتمہ کرکے فرار ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق قتل کی وجہ گھریلوں ناچاقی بتائی جاتی ہے ۔