صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 25 اپریل 2024 

کراچی اور دیگر بڑے شہروں میں خودمختار بلدیاتی نظام لارہے ہیں، وزیراعظم

اکثریت نیوز | ہفتہ دسمبر 2020 

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی اور دیگر بڑے شہروں میں خودمختار بلدیاتی نظام لا رہے ہیں جس کے تحت ان شہروں میں ایسی حکومت قائم ہوگی جو صوبے کی طرح کام کرے گی۔

اسلام آباد میں پاکستان سیٹیزن پورٹل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اس پورٹل میں سب سے بڑا مسئلہ یہ سامنے آیا ہے کہ ہمارے ملک میں لوکل گورنمنٹ سسٹم ٹھیک نہیں چل رہے، ہم نئی طرح کا لوکل گورنمنٹ سسٹم لارہے ہیں جس میں فنڈز نچلی سطح تک جائیں گے اور لوگوں کے مسائل شہری حکومت حل کرے گی، کراچی اور دیگر بڑے شہروں میں خودمختار بلدیاتی نظام لا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پرائم منسٹرسٹیزن پورٹل ٹیم کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، آزادی کے بعد حکومت کرنے والوں کی ذہنیت تبدیل نہیں ہوئی، غلاموں کے وہ حقوق نہیں ہوتے جو آزاد شہری کے ہوتے ہیں، 30 لاکھ لوگوں نے سٹیزن پورٹل کا استعمال کیا، اوورسیز پاکستانی جو ہمارا اثاثہ ہیں، انہوں نے اس پورٹل کا بھرپور استعمال کیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم سٹیزن پورٹل کومزیدبہتراور مضبوط کریں گے، سندھ اور پنجاب میں ضلع کی سطح پر کرپشن سے لوگ بہت تنگ ہیں، کوئی اے سی، ڈی سی یا تھانے دار تنگ کرے تو لوگ سٹیزن پورٹل پرشکایت کریں، ایسا قانون لارہے ہیں جوغلط کام کرے گا اس کا تبادلہ نہیں کریں گے، نوکری سے فارغ کیا جائے گا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔