صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

راولپنڈی ٹریفک پولیس کا جشن عید میلاد النبیﷺکے موقع پر ٹریفک پلان جاری

راجہ فرقان احمد | جمعرات 29 اکتوبر 2020 

راولپنڈی: (راجہ فرقان احمد) ٹریفک پولیس راولپنڈی نے30اکتوبر بروز جمعتہ المبارک12ربیع الاول جشن عید میلاد النبی کے مبارک موقع پر جلوسوں کی سکیورٹی اور شہریوں کی سہولت کے لیے منظم ٹریفک پلان جاری کر دیا۔ ڈیوٹی آفیسر ہیڈ کواٹر محمد وسیم کے مطابق جشن عید میلاد النبیکے موقع پر ٹریفک پولیس کے 438اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے جس میں6 ڈی ایس پیز27انسپکٹر، 238ٹریفک وارڈنز اور167ٹریفک اسسٹنٹس شامل ہیں۔ جلوس کے وقت راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک کو مریڑ چوک سے جانب کچہری چوک، عمار چوک، ائیر پورٹ اور راول روڈ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا جبکہ اسلام آباد سے مری روڈ آنے والی ٹریفک کو راول روڈ کی طرف موڑا جائے گا۔لیاقت باغ سے جانب فوارہ چوک جانے والی ٹریفک کو DAVکالج چوک سے گوالمنڈی کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا۔ ڈیوٹی آفیسر کا مزید کہنا تھا کہ جلوس میں ٹریکٹر ٹرالی، شہزور،ٹرالر اور ٹرک وغیرہ کا داخلہ ممنوع کر دیا گیا ہے۔ 03سوگز کے ایریا میں کسی قسم کی پارکنگ نہیں کی جائے گی۔جبکہ شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر مکمل پابندی ہو گی۔ اس کے علاوہ سکیورٹی کے پیش نظر جہاں سے مرکزی شاہراہوں پر جلوس برآمد ہو ں گے وہاں سے ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جائے گا۔عوام الناس سے اچھے اخلاق اور انداز سے پیش آتے ہوئے انھیں ہر طرح کی ٹریفک سہولیات فراہم کی جائیں گیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔