صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

راہزن گروہ کا سراغ لگا کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | منگل 20 اکتوبر 2020 

پشاور کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ پہاڑی پورہ اور آس پاس کے علاقوں میں سرگرم راہزن گروہ کا سراغ لگا کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان رکشہ کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں میں راہزنی کرتے تھے، گرفتار ملزمان کا تعلق پشاور سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیاہے جن کے قبضے سے چھینی گئی رقم، مسروقہ موبائل فون، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور رکشہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی وقار عظیم کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود یوسف آباد میں کچھ مشکوک افراد ایک رکشہ میں کسی سنگین واردات کی غرض سے موجود ہیں جس پر اے ایس پی فقیر آبادحیدر علی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ نعیم حیدر نے فوری موقع پر پہنچ کر موجود مشکوک مسلح افراد کو نہایت حکمت عملی کیساتھ قابو کرکے جن کی پہچان شاہد ولد یعقوب خان اور شہزاد ولد رضوان ساکنان اعجاز آباد کے نام سے ہوئی جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ہونے اعتراف کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر کسی سنگین واردات کی غرض سے موجود ہونا بتلایا جن کے قبضے سے کچھ روز قبل شہری سے چھینی گئی رقم اور موبائل فون سمیت مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور رکشہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔