صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 30 نومبر 2020 

خاتون سمیت تین منشیات فروش گرفتار، منشیات برآمد

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | منگل 20 اکتوبر 2020 

پشاور کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ایس ایس پی آپریشن منصور آمان کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتارگرفتار کر لیا، گزشتہ روز ہونے والے کریک ڈاؤن کے دوران گرفتار ملزمان میں منشیات سمگلر بھی شامل ہے جومنشیات سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے،ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے قبضے مجموعی طور پر 5کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی گئی ہے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ایس ایس پی آپریشن منصور آمان کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے دوران ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ حسن خان ،ایس آئی وقاص خان نے پولیس نفری کے ہمراہ رنگ روڈ ناکہ بندی پردو مختلف کاروائیوں کے دوران سواریوں کی گاڑیوں کو روک کر تلاشی لینے پرسواریوں کی گاڑیوں سے خاتون سمیت دو ملزمان ارشد ولد شاہد نور سکنہ بنو ں اور مسماة (ر) زوجہ سخی سکنہ باڑہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے4 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی ،اسی طرح ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول ابراہیم خان نے ملزم شریف اللّٰلہ ولد اول خان ساکن باڑہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی گئی ہے ، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔