صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

اندرون شہر شراب سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | منگل 20 اکتوبر 2020 

پشاورکیپٹل سٹی پولیس پشاور نے گزشتہ روز خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کے دوران اندرون شہر منشیات اور شراب سپلائی کرنے والے گروہ کا سراغ لگا کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کا تعلق اندرون شہرسے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے مخصوص گاہک کو شراب سپلائی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی سٹی شاہ جہان آفریدی کو اطلاع ملی تھی کہ اندرون شہر کے مختلف علاقوں میں اپنے مخصوص گاہک اور ہوٹلوں میں قیام پزیر افراد کو شراب سپلائی کرنے میں ملوث دو رکنی گروہ کسی بھی وقت شراب سپلائی کرنے کی کوشش کریں گے جس پر ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول ابراہیم خان نے فوری کاروائی کرتے ہوئے بمقام شنگریلا ہوٹل دو ملزمان انعام اللّٰلہ ولد محمد گل سکنہ کاکشال اور ثاقب ولد سبزعلی سکنہ منڈا بیری کو گرفتار کر لیا،جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران شراب سپلائی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے چار بوتل اعلیٰ کوالٹی شراب برآمد کر لی گئی ہے، دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔