صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

محرم الحرام کے دوران بہترین کارکردگی پر پولیس سمیت مختلف اداروں کے اہلکاروں میں انعامات تقسیم

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | بدھ 23 ستمبر 2020 

پشاورخیبر پختونخواہ پولیس کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے، پولیس افسران و جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے، محرم الحرام کے دوران پولیس افسران و جوانوں کی کارکردگی لائق تحسین رہی ہے، دیگر اداروں کے تعاون و مدد سے محرم الحرام جیسا حساس ایونٹ کا پرامن انعقاد ممکن ہوا، ٹیم ورک کو اپنا شعار بنا کر کسی بھی بڑی ذمہ داری سے بہ احسن طریقے سے نبرد آزما ہوا جا سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سی سی پی او محمد علی گنڈا پورنے ملک سعد شہید پولیس لائن میں محرم الحرام کے دوران اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس جوانوں اوردیگر اداروں کے اہلکاروں کو انعامات دینے کی تقریب کے دوران کیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں محرم الحرام کے دوران عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسروں و اہلکاروں سمیت دیگر اداروں کے اہلکاروں کے اعزاز اور ان کی حوصلہ افزائی کی خاطر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، سی سی پی او محمد علی گنڈا پور کی سربراہی میں ہونے والی تقریب میں ایس ایس پی آپریشن منصور امان، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نوشیر خان، ایس ایس پی ٹریفک وسیم خلیل، کمانڈنٹ کیمپس خان اکبر خان سمیت کینٹ، سٹی، صدر ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس پی سکیورٹی، ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ڈی ایس پی سٹی پٹرولنگ فورس سمیت پیسکو، ٹی ایم اے، ریسکیو 1122، کنٹونمنٹ بورڈ اورWSSP کے اہلکاروں نے بھی شرکت کی سی سی پی اومحمد علی گنڈا پور نے اس موقع پر محرم الحرام کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پشاور پولیس سمیت ٹریفک پولیس، سٹی پٹرولنگ فورس، ایلیٹ فورس، ٹیلی کمیونیکشن، سی ٹی ڈی، بی ڈی یو، کے نائن یونٹ، لیڈیز پولیس، سپیشل برانچ اور ڈی ایس بی سمیت پیسکو، ٹی ایم اے، ریسکیو 1122، کنٹونمنٹ بورڈ اورWSSP کے اہلکاروں کو بھی نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا، انہوں نے اس موقع پر شرکاء سے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ محرم الحرام جیسے حساس ایونٹ کے پرامن انعقاد پر پولیس اہلکار مبارکباد کے مستحق ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ بطور ٹیم ورک کام کرتے ہوئے کسی بھی بڑی ذمہ داری سے بہ احسن طریقے نبرد آزما ہوا جا سکتا ہے تقریب کے دوران ایس ایس پی آپریشن منصور امان نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام کسی چیلنج سے کم نہیں تھا جس کے دوران دیگر اداروں کے مدد و تعاون سے اللّٰلہ تعالی نے کامیابی عطاء فرمائی، انہوں نے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ امن و امان کے قیام کے ساتھ معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کے لئے بھی اپنا کردار ادا کریں گے

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔