صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

منشیات فروش گرفتار، لاکھوں روپے کی آئس اور ہیروئن برآمد

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | بدھ 23 ستمبر 2020 

پشاورکیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اندرون شہر مخصوص گاہک کو منشیات فراہم کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزم کا تعلق یکہ توت سے ہے جو بھاری مقدار میں آئس اور ہیروئن اندرون شہر سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کے قبضہ سے 2 کلو گرام ہیروئن اور 5 گرام آئس برآمد کر لی گئی ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ و منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہیتفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی وقار عظیم کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ اندرون شہر آئس و دیگر منشیات فروشی میں ملوث ملزم کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کرے گا جس پر ڈی ایس پی سبرب اختراز خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی علی سید اور سب انسپکٹر صادق شاہ نے وینو سرائے ناکہ بندی کے دوران ملزم عبدالمالک ولد سیدا خان سکنہ چشتی آباد کو قابو کر کے اس کے قبضہ سے دو کلو گرام ہیروئن اور 5 سو گرام آئس برآمد کر لی، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی اور منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اسی طرح ایک اور کامیاب کارروائی کیدوران ایس ایچ او تھانہ ارمڑ صابر خان نے منشیات فروش ایاس ولد بخت تاج سکنہ میرہ کچوڑی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے چار کلو گرام اعلی کوالٹی چرس جبکہ ایس ایچ او تھانہ خزانہ اعجاز نبی نے ملزم فرمان ولد انور خان کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے دو کلو گرام چرس برآمد کر لی ہے     
 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔