صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

خواجہ سراءکے اندھے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | پیر 14 ستمبر 2020 

او پشاورکیپٹل سٹی پولیس پشاور نے گزشتہ دنوں تھانہ تہکال کی حدود میں خواجہ سراءکے اندھے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم نے پلوسئی میں تقریب سے واپسی کے بعد خواجہ سراوں کو نشانہ بنایا تھا جس کے دوران ایک خواجہ سراءقتل جبکہ ایک شدید زخمی ہوا تھا، ملزم واردات کے فورا بعد فرار ہوا تھا جن کو جدید سائنسی بنیادوں پر ہونے والے تفتیش کے دوران ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق مدعی خواجہ سراءطارق عرف چاہت نے زخمی حالت میں پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ پلوسئی میں تقریب میں شرکت کرنے سے واپسی پر کسی نامعلوم ملزمان نے ان پر شدید فائرنگ کی جن کی فائرنگ سے وہ شدید زخمی جبکہ ایک خواجہ سراءشکیل عرف گل پانڑا لگ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو چکا ہے جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ۔ معاملہ کی حساسیت کو مد نظر رکھتے ہوئے سی سی پی او محمد علی گنڈا پورنے ایس پی کینٹ حسن جہانگیر کی سربراہی میں ڈی ایس پی ٹاون احسان شاہ، ایس ایچ اوتھانہ تہکال سردار علی شاہ، ایس ایچ او تھانہ ٹاون قاضی عارف اور تفتیشی عملہ پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی، خصوصی ٹیم نے جرم کا ہر پہلووں اور سائنسی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کیا گیا جس کے دوران واردات میں ملوث مرکزی ملزم رفیع اللّٰلہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ خواجہ سراﺅں کے تحفظ اور ان کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا کپیٹل سٹی پولیس کی اولین ترجیح ہے جس کی خاطر تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہاہے، اسی طرح میڈیا سے بات چیت کے دوران سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے واضح کیا کہ ایس پی سٹی وقار عظیم اور اے ایس پی گلبہار سلیم عباس کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے جو ٹرانس جینڈرز کمیونٹی کے عہدیداروں سے میٹنگز کریں گے،

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔