صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

سٹی ٹریفک پولیس کا دلہ زاک روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن‘ 10 افراد گرفتار

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | پیر 14 ستمبر 2020 

پشاور سٹی ٹریفک پولیس نے دلہ زاک روڈ پر تجاوزات قائم کرنے پر 10 افراد کو گرفتار کرلیا۔ چیف ٹریفک آفیسر وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر ڈی ایس پی تاج ملوک کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں نے دلہ زاک روڈ پر تجاوزات مافیا کو رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کرنے سمیت اور اس سے پیدا ہونے والی مشکلات بارے آگاہی دی تاہم تاجروں کی جانب سے اس پر عملدرآمد نہ کرنے پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 10 افراد کو گرفتار کرلیا گیا اسی طرح سوئی گیس دفتر کے باہر نو پارکنگ زون میں موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے پر 10 موٹر سائیکلیں ٹرمینل میں بند کردیں۔ چیف ٹریفک آفیسر *وسیم احمد خلیل* نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر گلبہار سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ تجاوزات مافیا کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی وہ رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم کریں بصورت دیگر ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیں اور کسی کے ساتھ نرمی نہ برتی جائے۔ ترجمان سٹی ٹریفک پولیس پشاور 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔