صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

مردہ مرغیاں ڈیلروں کو سپلائی کرنے والا 5رکنی گروہ گرفتار

پشاور(جنرل رپورٹر) | پیر 14 ستمبر 2020 

 ضلعی انتظامیہ پشاور نے مردہ مرغیاں ڈیلروں کو سپلائی کرنے والا 5رکنی گروہ گرفتار کر کے 3ہزار مرغیوں کو تلف کر دیا۔اس حوالے سے جاری ایک بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کو اطلاع ملی کہ رنگ روڈ سے چرگانوں چوک کو مردہ مرغیوں کی بڑی کھیپ سمگل کی جا رہی ہے جس کو مصدقہ جان کر اسسٹنٹ کمشنر پشاور سٹی احتشام الحق کو کارروائی کی ہدایت کی جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پشاور سٹی احتشام الحق نے رات کی تاریکی میں سکواڈ کے ہمراہ باچا خان چوک میں دو گاڑیوں کو روکا جن میں 3ہزار مردہ مرغیاں پائی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر پشاور سٹی احتشام الحق نے مردہ مرغیوں کو سپلائی کرنے والے پانچوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف تھانہ فقیر آباد میں مراسلے جمع کر دیئے جبکہ بعد ازاں مردہ مرغیوں کو تلف کر دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر پشاور سٹی احتشام الحق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مردہ مرغیوں کو بیچنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، شہریوں کو صاف ستھری اور معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔