صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 18 اپریل 2024 

نوشہرہ کو سیلاب سے محفوظ کیا،پرویزخٹک

نوشہرہ (اکثریت نیوز | پیر 14 ستمبر 2020 

)وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ نوشہرہ کا سب سے بڑا مسئلہ سیلاب کا تھا جس کے لیے 13 ارب روپے لگا کر عوام کو محفوظ کیا سندھ کوئٹہ پنجاب ہر جگہ پر سیلاب آیا مگر نوشہرہ میں ایک انچ پانی نہیں آیا پورے پاکستان میں ہر ضلع ہر جگہ پر چلے جاو¿ تو آپ کو واضح فرق ظاہر ہوگا صوبہ خیبر پختونخواہ کو اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں مثالی صوبہ بنایا تھا پانچ سالہ دور حکومت کے دوران پولیس ہسپتالوں سرکاری دفاتر میں حقیقی تبدیلی نظر آئی نوشہرہ میں تمام سرکاری افسران کو حکم نامہ جاری کیا ہے کہ وہ عوام کی ہر لحاظ سے خدمت کریں غفلت کوتاہی یا کرپشن سخت کارروائی ہوگی ہمارے خاندان کا سیاست کرنے میں کوئی لالچ نہیں نوشہرہ بجلی ٹرانسفارمر وغیرہ کیلئے 45 کروڑ روپے کا منصوبہ شروع ہو چکا 200 مساجدوں کے لیے بجلی کا سولر سسٹم پر کام جلد شروع ہو جائے گا 7 ارب روپے سے سوئی گیس بڑے منصوبے کے لیے جاری کیے گئے ہیں جس سے 100 فیصد گیس گھر گھر پہنچایا جائے گا ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک میں نوشہرہ کے مختلف علاقوں میں دعائیں شمولیتی تقریبات سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عمران خٹک ، اسحاق خٹک ، صوبائی مشیر ابراہیم خان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان پوری دنیا میں پر امن اور قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے مگر بد قسمتی ہماری یہ ہے کہ یہاں کہ سیاستدانوں نے اس ملک کی جڑیں کاٹنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑا کرپشن ، بدعنوانی کا دور مکمل ہو چکا ہے 70سال بعد ایک نئے پاکستان نے جنم لیا ہے وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں سے عالمی سطح پر پاکستان کا معیار بلند ہوا ہے چور اور ڈاکوﺅں کے خلاف جس طرح پاکستان تحریک انصاف نے آواز اٹھائی ہے ان کی مثال دنیا بھرمیں نہیں مل سکتی نوشہرہ میں تمام سیاسی جماعتیں اکٹھے ہوکربھی میرا مقابلہ نہیں کر سکتے ہار اب ان کا مقدر بن چکا ہے میری 28سالہ سیاسی خدمات میں عوام کی ہر لحاظ سے خدمت کی ہے یہی وجہ ہے کہ آج لوگ مجھے پیار اور محبت کی نظروں سے دیکھتے ہیں میں نے کبھی بھی چھوٹے بڑے میں فرق نہیں کیا ہر ایک کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ ملا ہوں۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔