صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 25 اپریل 2024 

پندرہ ستمبر سے کھلنے والے شادی ہالوں میں دلہا دلہن کےلئے ماسک لازمی قرار

پشاور :اکثریت نیوز | پیر 14 ستمبر 2020 

پشاور سمیت صوبے بھر میں پندرہ ستمبر سے کھلنے والے شادی ہالوں میں دلہا دلہن کےلئے بھی ماسک لازمی قرار دیدیا گیا۔آئندہ ہفتے سے صوبے بھر میں شادی ہالز کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز جاری کر دی گئی جس کے تحت دلہا، دلہن کے علاوہ مہمانوں کا داخلہ بھی ماسک کے بغیر نہیں کیا جائے گا۔علاوہ ازیں دلہا دلہن، ان کے والدین، ان کے رشتہ داروں کے ساتھ ساتھ شادی ہالوں کے ملازمین کےلئے بھی ماسک پہننا لازمی ہو گا، ماسک کے بغیر شادی ہالوں میں جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔دوسری جانب 200سے زائد افراد کی گنجائش ہال میں 100افراد کو مناسب فاصلے پر بٹھایا جائے گا، 400سے زائد افراد کے شادی ہال میں 200افراد، 600افراد کے شادی ہال میں 300افراد، 800شادی ہال کے افراد میں 400افراد، 1ہزار افراد کےلئے شادی ہال میں 500افراد کو آنے کی اجازت دی جائے گی۔حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز کے تحت شادی ہالوں کے بیت الخلا میں سینٹی ٹائزر لازمی ہو گا جبکہ شادی ہالوں میں کام کرنے والے ملازمین کا باقاعدہ طبی معائنہ بھی کیا جائے گا۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔