صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

ٹریفک عملے کی باچا خان چوک میں تجاوزات مافیا کیخلاف آپریشن 20 افراد گرفتار

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | اتوار 13 ستمبر 2020 

پشاور ،سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے باچا خان چوک میں تجاوزات قائم کرنے پر 20 افراد کو گرفتار کر کے سامان ضبط کرلیا۔ سی سی پی او پشاور *محمد علی گنڈاپور* کی ہدایت پر ڈی ایس پی تاج ملوک کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں نے تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کی اس دوران غیر قانونی طور پر فروٹ منڈی اور مرغی منڈی قائم کرنے پر 20 افراد کو گرفتار کر کے سامان قبضے میں لے لیا جن پر جرمانے بھی عائد کئے۔ ایس ایس پی ٹریفک *وسیم احمد خلیل* نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر گلبہار سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ کسی کو شہر میں تجاوزات قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور اس سلسلے میں کسی  کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔ انہوں نے ٹریفک حکام کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیاں کریں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات درپیش نہ ہوں اور بار بار خلاف ورزی کرنیوالوں سے سامان بحق سرکار ضبط کیا جائے تاکہ آئندہ کوئی تجاوزات قائم نہ کریں۔
 

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔