صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

معذور افراد کیلئے نئی گاڑی دآرمد کرنے کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ

اکثریت نیوز | ہفتہ 12 ستمبر 2020 

کراچی :حکومت کی جانب سے معذور افراد کیلئے ڈیوٹی فری وہیکل درآمد کرنے کی سہولت نئی گاڑی کی شرط کے باعث غیر مﺅثر ثابت ہورہی ہے ۔ جاپانی گاڑیوں کے ایکسپورٹر اور ایم ڈی کے کمپنی کے سی ای او راشد محمود اعوان کے مطابق معذور افراد کیلئے نئی گاڑی درآمد کرنے کی عائدشرط کو ختم کیاجائے اور انہیں 7 سال تک پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دی جائے تاکہ معذور افراد کیلئے دستیاب کوئی بھی گاڑی 1300 سی سی سے کم نہیں ہے جب کہ ڈیوٹی فری درآمد کے باوجود اس پر سیلز وانکم ٹیکس ،فریٹ ،چارجز اور ضروری اسیسریز کی تنصیب کے بعد اس کی 50 تا 60 لاکھ روپے تک پہنچ جاتی ہے اس قدر مہنگی گاڑی محض ایسے معذور افراد ہی خرید سکتے ہیں جو کہ صاحب ثروت ہوں جب کہ سات سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت سے ان کی قیمت میں ایک چوتھائی کمی متوقع ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سکیم کے غیر مﺅثر ہونے کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس سکیم کے تحت سالانہ درآمد کی جانے والی گاڑیوں کی شرح محض 0.01 فیصد ہے ۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔