سٹریٹ کرائمز کے روک تھام کی خاطر جرائم پیشہ عناصر کاڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت
کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | منگل 8 ستمبر 2020

پشاور:کیپٹل سٹی پولیس آفیسر محمد علی گنڈا پور کی سربراہی میں گزشتہ روز کرائم ریویو میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں ہونے والے خصوصی میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشن منصور امان، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نوشیر خان، ایس پی کینٹ حسن جہانگیر ،کینٹ اور رورل ڈویژن کے ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز نے بھی شرکت کی، اس موقع پر سی سی پی او نے اسٹریٹ کرائمز کے روک تھام کی خاطر جرائم پیشہ عناصر کاڈیٹا اکھٹا کرنے اور ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کرنے سمیت موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی، انہوں نے جرائم پیشہ افراد کو نکیل ڈالنے کی خاطر دیگر اداروں اور یونٹس کے ساتھ کوارڈینیشن مزید بہتر بنانے جبکہ منشیات ڈیلروں خصوصا آئس فروشوںاور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے بھی بھر پور کارروائی کرنے کی ہدایت کی، جرائم برخلاف مال کی بروقت ایف آئی ار کے اندراج کو یقینی بنانے سمیت غیر ملکی اشیاء کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون کو مزید تیز کیا جائے، سنگین مقدمات کی تفتیش کو جلد از جلد پایہء تکمیل تک پہنچانے سمیت تھانوں میں آنے والے سائلین کیساتھ خوش اخلاقی کا مظاہرہ کیا جائے تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ملک سعد شہید پولیس لائن میں امن و امان کی صورتحال اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کی خاطر کرائم ریویو میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے، سی سی پی او محمد علی گنڈا پور کی سربراہی میں ہونے والے میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشن منصور امان، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نوشیر خان، ایس پی کینٹ حسن جہانگیر ، ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز نے بھی شرکت کی، میٹنگ کے دوران کینٹ اور رورل ڈویژنل کے سرکلز کی سطح پر کرائم چارٹ کا تقابلی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر سی سی پی او نے جرائم برخلاف مال اور دیگر سنگین جرائم کی کمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس افسران کو منشیات خصوصا آئس کے خلاف اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے عادی جرائم پیشہ عناصر کاڈیٹا اکھٹا کر کے موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی،بعد ازاںمیٹنگ کے دوران دیگر حل طلب اور اہم امور پر سیر حاصل گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ سی سی پی او نے عوامی تکالیف کو مدنظر رکھتے ہوئے ایف آئی ار کے اندراج کو بروقت یقینی بنانے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کی بھی ہدایت کی، انہوں نے واضح کیا کہ تھانہ آنے والے سائلین کیساتھ خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرنے اور محکمہ پولیس میں ہونے والے اصلاحات کا ثمر عوام تک ہر صورت پہنچنا چاہیے، انہوں نے محرر سٹاف کو خواتین اور بزرگ شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی