صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 19 اکتوبر 2025 

پشاور،چوکی نوتھیہ پولیس نے سنیچرز اور راہزنوں کی کمر توڑ کے رکھ دی

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | پیر ستمبر 2020 

پشاور اعلی افسران اور خصوصی طور پر ایس پی کینٹ حسن جہانگیر اور ایس ایچ او گلبرگ انسپکٹر اختر گل خان کی ہداہت پر چوکی انچارج توتھیہ ایس ائی افتخار خان نے سنیچرز اور رہزنوں کیخلاف اپنی ٹیم کے ہمراہ گھیرا تنگ کر دیا جسکی مد میں پولیس کی انتھک محنت اور کوششوں سے کئی اہم ملزمان گرفتار ہو گئے۔ملزمان سے ناجائز اسلحہ بھی برامد کر لیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا کہ وہ سماج دشمن ایکٹیوٹیز میں ملوث رہے ہیں۔اس بنا پر انچارج نوتھیہ نے افسران بالا کے حکم پر ملزمان کیخلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے باقاعدہ ایف ائی آر کا اندراج کیا۔اس سلسلے میں انچارج پولیس پوسٹ نوتھیہ افتخار خان کا کہنا تھا کہ اعلی افسران اور ایس ایچ او گلبرک کی ہدایت اور مکمل تعاون کیساتھ نوتھیہ سے جلد سماج دشمن عناصر کا خاتمہ کیا جائیگا۔انکا مزید کہنا تھا کہ عوام کی حفاظت کی خاطر میں اور میری ٹیم ہمہ وقت تیار ہیں عوام پولیس کیساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ علاقے کو جلد از جلد امن کا گہوارا بنایا جا سکے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔