صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

پشاور'حیات آباد میں شوہر نے بیوی'بیٹیوں اور بیٹے پر تیزاب پھینک دیا

وحید اللّٰلہ | اتوار ستمبر 2020 

صوبائی دارالحکومت پشاور کے پوش علاقہ حیات آباد میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے اپنی بیوی اور 3بچوں پر تیزاب پھینک دیا، پولیس نے بیٹے کی مدعیت میں باپ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

تفصیلات کے مطابق مدعی مقدمہ 12سالہ مسمی منیب نے تھانہ تاتارا میں مقدمہ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ گزشتہ روز اپنی والدہ اور بہنوں کے ہمراہ گھر میں موجود تھے  کہ اس دوران کا والد امتیاز الدین گھر میں داخل ہوا

جس کے ہاتھ میں سیاہ شاپنگ بیگ تھا اور اس میں مائع چیز تھی جو اس نے ہم پر پھینکیں جس کی باعث اس کی والدہ اور بہنوں کیچہرے اور جسم بری طرح جھلس گئے وجہ گھریلو ناچاقی بیان کی گئی زخمیوں میں منیب کو برن ہسپتال حیات آباد منتقل کردیا گیا

جبکہ اس کی رپورٹ پر تھانہ تاتارہ پولیس نے زیر دفعہ(B)336تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔