صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 25 اپریل 2024 

شِفا اللّٰلہ خان روکھڑی ہم میں نہ رہے

علی جان | جمعرات ستمبر 2020 

10 محرم الحرام کو جب قبرستان سے حاضری کے بعد واپس آیا تو بھائی نے کہا دل دھلا دینے والی خبر سنائی کہ شفا اللّٰلہ خان روکھڑی ہم میں نہیں رہے میں نے کہا بھائی جان یہ سچ نہیں ہوسکتا ابھی چار دن قبل محرم الحرام کے حوالے سے تو ریکارڈنگ کرائی ہے بھائی نے کہا میں نے  ان کے صاحبزادوں  نے بھی تصدیق کردی ۔
اپنے قارئین کوبتاتا چلوں کہ دوسال قبل انجیو پلاسٹی کرائی اور طبیعت بھی بہتر رہی ان پراللّٰلہ کی اتنی کرم نوازی تھی کہ دوسال قبل جب سوشل میڈیا پر ان سے متعلق  طبیعت ناسازی خبر دیکھی  تودل بہت دکھی تھا کہ سرائیکی زبان کی پوری دنیا میں شناخت کرانے والے کورب اپنی امان میں رکھے اوراللّٰلہ پاک نے انکو کچھ وقت دے دیامگرزندگی میں کبھی ایسے اچانک موت کے بارے میں نہ سوچاتھاشفااللّٰلہ روکھڑی کے گزشتہ چند برسوں میں ان کے بے شمار گیت زبان زد عام ہوئے ، شفااللّٰلہ روکھڑی نے گلو کاری سے پہلے بطور پولیس کانسٹیبل ملازمت کی ،گانے کا شوق تو سکول کے زمانے سے تھا ۔سکول میں اساتذہ کرام نے جب مشہور و مقبول نغمہ ''لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری'' پڑھنے کا کہا تومیں نے انہوں نے بڑے شوق سے روزانہ دعا پڑھنا شروع کی تو لوگوں کے جھگمٹے سکول کی طرف چلے آتے اوران کی آواز میں یہ دعا سنتے یہی ان کی زندگی کا اہم موڑتھا جس کی وجہ سے مرحوم موسیقی سے حدسے زیادہ پیارکرنے لگا۔اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد کانسٹیبل بننے کے بعد بھی وقت ملنے کے بعد گانے گاتا اورقسمت یوں پلٹی کہ نوکری چھوڑ کرہمیشہ کیلئے گلوکاربن گئے وقت گزرنے کیساتھ ساتھ اپنے خوبرواورخوبصورت آواز کے مالک اپنے بیٹے ذیشان خان روکھڑی کو بھی گائیکی کی ایسی تربیت کی کہ وہ بھی اپنے والد کی طرح دیکھتے ہی دیکھتے کروڑوں لوگوں کے دلوں پرقبضہ جمالیا باپ بیٹاایک ساتھ گلوکاری کررہے تھے کہ ان کے صاحبزادے ذیشان خان روکھڑی کا سوشل میڈیا پر سبسکرائیبرز کی تعداد لاکھوں سے کروڑوں میں چلی گئی سینکڑوں گلوکاروں نے شفااللّٰلہ خان روکھڑی کو کاپی کیا مگراللّٰلہ پاک نے جوآواز اورعزت شفااللّٰلہ خان روکھڑی کودی وہ کسی اورکے نصیب میں کہاں۔جہاں ان کی موت کا صدمہ لاکھوں چاہنے والوں کو سوگوار کرگیا وہاں شفااللّٰلہ خان روکھڑی کا جنازہ بہت ہی  بڑا جنازہ تھا ۔ اللّٰلہ تعالیٰ مرحوم و مغفور کی بخشش  فرمائے۔ آمین
٭٭٭٭

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔