صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 24 اپریل 2024 

نیب کا ہائی پروفائل مقدمات میں تجربہ کار وکلا کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک | جمعرات ستمبر 2020 

قومی احتساب بیورو (نیب) نے ہائی پروفائل مقدمات میں تجربہ کار وکلا کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سپریم کورٹ میں چیئرمین نیب کی جانب سے نیب تقرریوں سے متعلق کیس میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا کہ نیب ہائی پروفائل کرپشن کیسز میں نامور وکلا کی خدمات حاصل کرے گا اور وہ وکلا ریجن کے ڈائریکٹر جنرل کو کیسز سے متعلق رپورٹ کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق تحقیق کاروں کی استعدد کار بڑھانے کیلئے تربیت کروائی جائے گی اور پراسیکیویشن کو بھی مزید مضبوط بنایا جائیگا۔رپورٹ میں چیئرمین کی جانب سے کہا گیا کہ ریجن کی جانب سے بھجوائی گئی رپورٹ کا ذاتی طور پر خود جائزہ لیتا ہوں، وائٹ کالر کرائم کی تحقیقات کیلئے نامور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ، انکم ٹیکس ماہرین، فرانزک لیب کے نمائندہ کو شامل کیا جائے گاجب کہ اسٹاف کو فرانزک لیب پنجاب سے ٹریننگ کرانے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔