صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 21 اکتوبر 2025 

الیکشن شیڈول میں مزید ردوبدل، پولنگ ڈے کے سوا سب کچھ بدل گیا

چیف رپورٹر | جمعہ جون 2018 

 الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کا شیڈول ایک بار پھر تبدیل کرنا پڑگیا، پولنگ ڈے کے سوا سب کچھ بدل گیا، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال سمیت تمام تاریخیں ایک سے پانچ روز تک آگے بڑھا دی گئیں۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق امیدوار 11 جون تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں اور امیدواروں کی ابتدائی فہرست بھی اسی روز جاری ہوگی۔ کاغذات کی جانچ پڑتال اب 14 کی بجائے 19جون تک ہوگی، کاغذات منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں 22 جون تک دائر ہوسکیں گی اور ان کو 27 جون تک نمٹایا جائے گا۔

امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 28 جون کو جاری ہو گی۔ امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 29 جون تک واپس لے سکیں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست 30 جون کو جاری ہوگی ، پولنگ کا دن 25 جولائی ہی رہے گا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔