پشاورکیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں موٹر سائیکل پر منشیات سمگل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر سے ہے ، جو کہ موٹر سائیکل کے زریعے منشیات پنجاب سمگل کرنا چاہتا تھا ،جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ،جس کے قبضے سے 15کلو گرام چرس اور منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئیتفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللّٰلہ خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سربند دسجاد حسین نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران ایک مشکوک موٹر سائیکل سوار شخص کو روک کر تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے 15 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی ہے جس کی شناخت نور محمد ولد جان محمد سکنہ سلمان خیل کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل کے زریعے منشیات پنجاب سمگل کرنا چاہتا تھا ،جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ،جس کے قبضے سے 15کلو گرام چرس اور منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی