صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 21 اکتوبر 2025 

پی ٹی آئی کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدوار فائنل

اکثریت نیوز | جمعہ جون 2018 

  پارٹی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جن لوگوں کو ٹکٹس نہیں ملے وہ مایوس نہ ہوں بلکہ نئے پاکستان کی تعمیر کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے ہمارے ساتھ نکلیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی کے 173 اور صوبائی اسمبلیوں کے 290 امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ عمران خان این اے، 53، 35، 95، 131 اور 243 سے انتخاب میں حصہ لیں گے۔

شاہ محمود قریشی این اے 156 ملتان سے میدان میں اتریں گے۔ فواد چودھری این اے 67 جہلم سے مقابلہ کریں گے۔ سابق وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور مراد سعید بالترتیب این اے 25 نوشہرہ اور این اے 4 سوات سے تحریکِ انصاف کے امیدوار ہوں گے۔

عبدالعلیم خان این اے 129 لاہور میں محاذ سنبھالیں گے۔ غلام سرور خان راولپنڈی کے دو حلقوں این اے 59 اور 63 سے مقابلہ کریں گے۔ عامر محمود کیانی این 61 راولپنڈی سے میدان میں اتریں گے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد این اے 125 لاہور اور اعجاز چودھری این اے 133 لاہور سے انتخاب لڑیں گے۔ شفقت محمود این اے 130 لاہور سے میدان میں اتریں گے۔ عثمان ڈار این اے 73 سیالکوٹ سے تحریکِ انصاف کے امیدوار ہوں گے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے خیبر پختونخوا میں صوبائی اسمبلی کے 81 امیدواروں کو ٹکٹس جاری کیے گئے ہیں جبکہ سندھ کے فی الحال 21 حلقوں کیلئے امیدواروں کی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ بلوچستان اسمبلی کے 23 حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان جبکہ پنجاب کے 165 حلقوں کیلئے پارٹی ٹکٹس جاری کیے گئے ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔