پشاورسی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے ایس ایس پی آپریشن منصور امان کے ہمراہ تھانہ خان رازق شہید (کابلی) میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا، کنٹرول روم کے دورے کے موقع پر ایس پی سٹی وقار عظیم کھرل نے اندرون شہر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ اور سکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے حوالے سے سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈا پور نے اندرون شہر کے علاقوں (قصہ خوانی چوک سے لیکر کوہاٹی چوک اور ملحقہ )کا خصوصی دورہ کیا ،دورے کے موقع پر ایس ایس پی آپریشن منصور امان، ایس پی سٹی وقار عظیم کھرل ، ڈی ایس پی سٹی ون گوہر خان ، ڈی ایس پی سٹی ٹو عتیق شاہ اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ،دورے کا مقصد محرم الحرام کے پر امن انعقاد کیلئے سکیورٹی انتظامات کا ازسر نو جائزہ لینا ہے جس کیلئے پشاور پولیس تمام تر دستیاب وسائل برائے کار لا رہی ہے، اس موقع پر مختلف بازاروں کے صدور نے پولیس حکام کا پر جوش استقبال کیا، سی سی پی او اور ایس ایس پی نے اندرون شہر میں واقع جلوسوں کے تمام روٹس چیک کئے اور امام بارگاہوں ،مساجد اور دیگر عبادت گاہوں کی سکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر ڈی ایس پی عتیق شاہ نے جلوسوں کی روٹس،اندرون شہر میں قائم کئے گئے کنٹرول روم، سپریم کمانڈ پوسٹ، امام بارگاہوں،مساجد اور تمام روٹس کی سکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے دورے کے آخر میں تمام سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، اور کہا کہ پشاور پولیس، ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کیساتھ مل کر محرم الحرام کے پر امن انعقاد کو یقینی بنائینگے