صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 18 ستمبر 2020 

پنو عاقل میں چھریوں کے وار سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد قتل

ویب ڈیسک | بدھ 19 اگست 2020 

 کراچی: ضلع سکھر کے شہر پنو عاقل میں گھر کے فرد نے اپنے ہی خاندان کے 11 افراد کو قتل کردیا۔پنوعاقل میں کینٹ تھانے کی حدود میں گاؤں صلاح انڈھڑ میں ایک ہی گھر کے 11 افراد کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا جس کا مبینہ طور پر ذہنی توازن ٹھیک نہیں بتایا جاتا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ اسد انڈھڑ کے گھر میں پیش آیا جس کے بھائی ملزم وہاب انڈھڑ نے اپنی بیوی، بیٹیوں، بھائی، بھابھی، بھتیجی اور بھتیجے کی جان لے لی۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائے اور وجوہات کا پتہ لگایا جائے کہ آیا یہ گھریلو مسائل کا شاخسانہ ہے یا ذاتی دشمنی ہے، پولیس اور انتظامیہ متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل تعاون کرے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔