صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 28 اکتوبر 2025 

شاہ رخ خان عید کی نماز کہاں پڑھیں گے اور عید پر کیاکریں گے؟

شوبز ڈیسک | جمعہ جون 2018 

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سوشل میڈیا خاص طور پر ٹوئٹر پر بہت زیادہ فعال رہتے ہیں اور ٹوئٹر ہی کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتے اور ان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے جوابات دیتے ہیں۔

 

گزشتہ روز بھی شاہ رخ خان ٹوئٹر پر مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے جوابات دے رہے تھے کہ اعجاز نامی ایک صارف نے انہیں رمضان کی مبارکباد دی جس پر شاہ رخ خان نے جواب میں اپنے تمام چاہنے والوں کو رمضان کی مبارکباد دی۔

 

https://twitter.com/iamsrk/status/1004403129906028551

اسی موقع پر فین فور ایور نامی صارف نے ان سے پوچھا ’’خان صاحب عید کی کیا منصوبہ بندی ہے اس بار؟ امریکا میں عید منائیں گیے یا ممبئی آؤ گے؟‘‘

 

جس کے جواب میں شاہ رخ خان نے جواب دیتے ہوئے کہا ’’جہاں بھی ہوں گےنماز پڑھیں گے اور سب کو گلے لگالیں گے۔‘‘

https://twitter.com/shadab4791/status/1004403695457427456

واضح رہے کہ شاہ رخ خان ان دنوں فلم’’زیرو‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکارہ کترینہ کیف اور انوشکا شرما رومینس کرتی نظر آئیں گی، فلم رواں سال کےآخر میں 21 دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائےگی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔