صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 20 اکتوبر 2025 

چیف ٹریفک آفیسر وسیم احمد خلیل کی زیر صدارت ٹریفک لائن میں دربار کا انعقاد

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | منگل 18 اگست 2020 

پشاورچیف ٹریفک آفیسر وسیم احمد خلیل کی زیر صدارت ٹریفک لائن باچا خان چوک میں دربار منعقد ہوا جس میں ایس پی ہیڈ کوارٹرڈی ایس پیزٹریفک افسران اور وارڈنز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ چیف ٹریفک آفیسر نے سلام کلام کی پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ٹریفک وارڈنز اور اہلکار شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں کیونکہ ان ہی کی خدمت کیلئے سڑکوں پر ڈیوٹیاں انجام دیتے ہیں- انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک عملہ ڈسپلن پر خصوصی عمل پیرا رہے اور کسی بھی غیر ڈسپلن حرکات میں ملوث نہ ہوں۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کو ہدایات دیں کہ محکمہ پولیس کے ملازمین کے ساتھ بہتر رویہ اپنائیں کیونکہ ہر سرکاری ملازم اپنے محکمہ سے کافی امیدیں رکھتا ہے اسی طرح تمام عملہ شہدا کے لواحقین کے ساتھ نہایت دوستانہ اور مخلصانہ رویہ رکھے اور سڑکوں پر ان کو درپیش کسی بھی مسئلے کو ترجیحی بنیاد پر حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے بارے حکومت کی پالیسی نہایت واضح ہے اور کسی بھی سرکاری ملازم کو اور خصوصی طور پر محکمہ پولیس جو کہ ایک ڈسپلن فورس ہے اس کے ملازمین سوشل میڈیا کا غیر محتاط استعمال نہیں کر سکتے اور نہ ہی کسی قسم کی سیاسی تبصروں اور بغیر افسر مجاذ کی اجازت کے مختلف قسم کی ویڈیوز وائرل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے تمام عملے کو متنبہ کیا کہ ایسی سرگرمیوں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکار تجاوزات کے خلاف کی جانیوالی کارروائیوں کے بعد کلیئر کردہ ایریا پر چیک اینڈ بیلنس رکھیں تاکہ پھر کوئی تجاوزات قائم نہ کرے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔