صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 20 اکتوبر 2025 

سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے یوم آزادی جوش و خروش سے منائی

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | جمعہ 14 اگست 2020 

پشاورسٹی ٹریفک پولیس پشاور نے یوم آزادی روایتی قومی جذبے اور جوش و خروش سے منانے کیلئے موٹر وے ٹول پلازہ پرجشن آزادی سٹال لگایا اور ریلی نکالی جس میں چیف ٹریفک آفیسر وسیم احمد خلیل ‘ ایس پیز‘ ڈی ایس پیز‘ ایجوکیشن ٹیم اور دیگر ٹریفک حکام نے شرکت کی۔ تقریب میں موٹر وے سے گزرنے والی گاڑیوں میں قومی پرچم اور بچوں میں ہیئر بینڈز، کولڈ ڈرنکس اور دیگر اشیاء مفت تقسیم کیں جبکہ پلانٹ فار پاکستان کے تحت پودے بھی تقسیم کئے گئے۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی ٹریفک نے کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں نے لاکھوں جانوں کی قربانیوں کے بعد پاکستان کی منزل حاصل کی، انہوں نے کہا کہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے جس کی ہمیں قدر کرنی چاہئے کیونکہ آزادی سے محروم قومیں اپنا تشخص کھو بیٹھتی ہیں۔ انہوں نے افواج پاکستان اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیوں اور کاوشوں سے قوم آج پر امن جشن آزادی منا رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرحدوں پر افواج پاکستان دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کیلئے ہمہ وقت تیار کھڑی ہیں جن پر پوری قوم کو فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن کی مناسبت سے ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ملک وقوم کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا اور پولیس ملک و قوم کی سلامتی کیلئے ھر اول دستے کا کردار ادا کریگی ۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔