ٹریفک عملے کا پاک آرمی اور ضلعی افسران کے ہمراہ جلوسوں کی گزرگاہوں کے دورر
کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | بدھ 12 اگست 2020

ے
پشاور سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے حکام نے پاک آرمی کے جوانوں کے ہمراہ کینٹ میں محرم الحرام کے جلوسوں کی گزرگاہوں کے دورے کئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے ٹریفک عملے کو ضلع بھر میں جلوسوں کی گزر گاہوں کا جائزہ لیکر ہر قسم کے سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی جس کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ڈی ایس پی کینٹ عبد الرشید خان نے پاک آرمی کے جوانوں‘ محکمہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ کینٹ کے مختلف علاقوں سے محرم الحرام کے جلوس کے گزرنے والے راستوں کا معائنہ کیا اور اہل تشیع کی جانب سے مسائل کی نشاندہی پر اس کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے۔ ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر گلبہار سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ساتویں محرم الحرام سے لیکر 10 ویں محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور عزاداری پوائنٹس کو جانیوالے راستوں کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کیا جائیگا تاکہ عزاداروں کو کسی قسم کی مشکلات درپیش نہ ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے افسران وقتاً فوقتاً مختلف علاقوں میں قائم امام بارگاہوں کے دورے کر کے اہل تشیع کو درپیش مسائل بارے آگاہی حاصل کرینگے اور جہاں کہیں بھی مسائل کی نشاندہی کی جائے گی اس کے فوری حل کے لئے اقدامات اٹھائے جائینگے ۔
ترجمان شھاب خان سٹی ٹریفک پولیس پشاور