صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 20 اکتوبر 2025 

تاجر سے 3سال قبل ہونیوالی والی راہزنی میں ملوث ایک ملزم گرفتار

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | پیر 10 اگست 2020 

پشاور کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں تاجر سے تین سال قبل اسلحہ کی نوک پر ہونیوالی والی راہزنی میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے جس کے قبضے سے مسروقہ رقم 14 لاکھ روپے بھی برآمدکر لئے گئے ہیں، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق مدعی فواد علی ولد انورگل سکنہ بٹ خیلہ ملاکنڈ نے مورخہ12 جون 2017کو تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ چند نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر اس سے بھاری رقم چھینی گئی تھی،جس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تھی۔افسران بالا کی ہدایات کی روشنی میں واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہر پہلوں سے تفتیشی ٹیم کی تفتیش جاری تھی کہ اس دوران ایس پی سٹی وقار عظیم کھرل کو خفیہ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی فقیر آباد عالمزیب خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھا نہ پہاڑی پورہ علی حسن نے گزشتہ روزکا میاب کارروائی کے دوران رہزن گروہ کا ایک اور ملزم منصور ولد جنت گل سکنہ افغانستان کو گرفتار کرلیا، جس کے قبضے سے 15 لاکھ روپے بھی برآمد کئے ہیں ،گرفتار ملزم نے دیگر ساتھیوں سے ساتھ مل کر تاجر سے بھاری رقم چھیننے کا اعتراف کر لیا ہے ، رہزن گروہ کے دیگر ساتھی حضرت علی ولد حاجی زمین اورزبیح اللّٰلہ عرف اسلحہ ولد قدیر جان  ا س سے قبل بھی گرفتار ہو چکے ہیں جن سے لاکھوں روپے بھی برآمد کیے جا چکے ہیں،گرفتار ملزم کے قبضے سے اس کے حصے کی15لاکھ روپے نقدی بھی برآمد کرلی گئی ہے، ملزم نے اپنے مزید ساتھیوں کے نام بھی اگل دیے ہیںجن کی گرفتار ی جلد از جلد عمل میں لائی جائی گی،ملزم کو جس کو مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیا ہے 

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔