صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 21 اکتوبر 2025 

عمران خان کا 5 حلقوں سے انتخابی میدان میں اُترنے کا فیصلہ

نمائندہ خصوصی | جمعرات جون 2018 

تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک کے پانچ حلقوں سے انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کراچی، لاہور، راولپنڈی، میانوالی اور بنوں سے الیکشن لڑیں گے۔ انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد 5 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان این اے 26 بنوں اور این اے 61 راولپنڈی سے امیدوار ہوں گے جبکہ اپنے آبائی علاقے این اے 95 میانوالی سے بھی الیکشن لڑیں گے۔

اس کے علاوہ عمران خان این اے 131 لاہور اور این اے 243 کراچی سے بھی امیدوار ہوں گے۔ عمران خان این اے 131 لاہور میں (ن) لیگ کے امیدوار خواجہ سعد رفیق سے مقابلہ کریں گے۔ این اے 26 بنوں میں عمران خان کا جے یو آئی کے اکرم درانی سے مقابلہ ہو گا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔