صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 23 اپریل 2024 

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید

ویب ڈیسک | بدھ اگست 2020 

 راولپنڈی: کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور6 شہری شدید زخمی ہوئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کنٹرول لائن کے تتہ پانی سیکٹرمیں واقع فتح پوراورتاہی گاؤں میں آبادی پربھارت نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 18 سالہ لڑکی شہید اور2 بچیوں، دوخواتین سمیت 6 شہری شدید زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج نے فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو موثر جواب دیتے ہوئے نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج نے رواں سال سیز فائر کی 1877 خلاف ورزیاں کیں جس کے نتیجے میں 15 شہری شہید اور144 زخمی ہوچکے ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔