صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 18 ستمبر 2020 

مشہور یوکرینی گلوکار کی لاش کو ان کی اہلیہ نے ٹکڑے کرکے فریج میں رکھ دیا

ویب ڈیسک | بدھ اگست 2020 

یوکرین کے مشہور گلوکار کی اہلیہ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر کو قتل کے بعد لاش کے ٹکڑے کرکے فریج میں رکھا۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق 30 سالہ گلوکار اینڈی کارٹ رائٹ کی اہلیہ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اینڈی کارٹ رائٹ کی لاش روس میں ان کی فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی۔

ان کی اہلیہ نے دعویٰ کیا تھا کہ گلوکار نے سینٹ پیٹرزبرگ میں حد سے زیادہ منشیات کا استعمال کیا تھا۔ گلوکار کی 36 سالہ اہلیہ میرینا کوکھل کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتی تھیں کہ ان کے مداحوں کو پتہ چلے کہ ان کا انتقال اس حالت میں ہوگیا ہے اور چار روز تک ان کی لاش کو وہی رکھا۔

انہوں نے کہا کہ لاش کے ٹکڑوں کو سیاہ پلاسٹک بیگز میں ڈال کر فریج میں رکھ دیا۔ اینڈی رائٹ کے مداحوں سے بچا کر میرینا کوکھل کو عدالت پہنچایا گیا، انہیں ماسک پہنا کر لایا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق عدالت میں پیشی کے دوران وہ اپنے وکیل سے مسلسل پوچھتی رہیں کہ میں کیا کر چکی ہوں۔ پولیس کے مطابق انہوں نے چاقو، ہتھوڑا، آری اور تختے کا استعمال کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جوڑے کا دو سالہ بچہ بھی ہے جو اس وقت فلیٹ میں موجود تھا جب وہ اپنے شوہر کے لاش کے ٹکڑے کر رہی تھی۔ روسی پولیس کا کہنا تھا کہ مشہور گلوکار کے قتل کی تفتیش شروع کردی ہے اور ان کا اصل نام الیگزینڈر یوشکو تھا اور یوکرین سے تعلق تھا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔