صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 27 اپریل 2024 

یوم شہدائے پولیس‘ ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں ایس او پیز کے تحت پروقار تقریب

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | منگل اگست 2020 

پشاور ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر گلبہار میں شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اس سلسلے میں ایس او پیز کے تحت سادہ مگر پر وقار تقریب ٹریفک ہیڈ کوارٹر گلبہار پشاور میں منعقد ہوئی جس میں ایس پی ہیڈ کوارٹر افتخار علی, ایس پی سٹی ٹریفک بخت زادہ اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ذکاء اللّٰلہ بھی موجود تھے۔ ایس ایس پی ٹریفک *وسیم احمد خلیل* نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم شہداء پولیس کے منانے کا مقصد انہیں خراج عقیدت پیش کرنا اور ان کو یاد کرنا ہے کیونکہ یہ ہماری فورس کا اہم حصہ رہے ہیں اور انہوں نے وطن عزیز کے دفاع کو مضبوط کرنے اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قربانیاں دی ہیں شہدائے پولیس ہمارے اصل ہیروز ہیں جن کی قربانیوں کی بدولت آج مملکت خداداد میں امن قائم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں خیبر پختونخوا پولیس کی قربانیاں سب سے زیادہ ہیں جس کا ثبوت آئی جی رینک سے لے کر کانسٹبل تک پولیس افسران کی شہادت ہے جنہوں نے دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑی اور سب سے زیادہ شہادتیں پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے پولیس کے لواحقین خود کو کسی طور پر بھی تنہا نہ سمجھیں پوری پولیس فورس ان کے ساتھ ہر خوشی اور غم کے موقع پر کھڑی ہے کیونکہ انہوں نے اپنے لخت جگر وطن عزیز کیلئے قربان کیے ہیں جن کی قربانی کسی طور پر بھی رائیگاں نہیں جانے دی جائیگی اور نہ ہی ان کو بھلایا جائیگا کیونکہ جو قومیں اپنے شہیدوں کو بھول جاتی ہیں وہ دنیا کی تاریخ سے مٹ جاتی ہیں۔ شہدائے پولیس کے دن کی مناسبت سے ٹریفک ہیڈ کوارٹر گلبہار میں قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں جوانوں اور افسروں نے شرکت کی اور شہداء کی درجات بلندی کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی. ترجمان شھاب خان سٹی ٹریفک پولیس پشاور 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔