صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

عیدالاضحیٰ قربانی کا درس: وزیراعظم، امتحان میں ثابت قدم رہنا چاہیے: صدر مملکت

ویب ڈیسک | ہفتہ اگست 2020 

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ ہمیں استقامت اور قربانی کا درس دیتی ہے، پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آزمائش اور امتحان میں ثابت قدم رہنا چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان نے عیدالاضحیٰ کے مو قع پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ عید الاضحیٰ ہمیں استقامت اور قربانی کا درس دیتی ہے، ساری دنیا اس وقت انتہائی نازک صورتحال سے گزر رہی ہے، کورونا وبا ساری انسانیت کیلئے چیلنج بن کر آئی ہے۔

انہوں نے کہا قوم سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی درخواست ہے، عید پر غریب اور ضرورت مند طبقے کو بھی اپنے ساتھ شامل رکھیں، اللّٰلہ سے دعاہے وبا سے نبرد آزما تمام لوگوں کی حفاظت فرمائے، اللّٰلہ تعالیٰ ہمیں جلد اس وبا سے نجات عطا فرمائے۔

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا عوام عید کے موقع پر کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر کو ہرگز نظرانداز نہ کریں، اللّٰلہ تعالیٰ نے اپنے برگزیدہ بندوں کو مختلف امتحانات میں ڈال کر آزمایا، یہ بزرگ ہستیاں ان امتحانات میں پوری طرح سرخرو ہوئیں، آزمائش اور امتحان کی صورتحال میں ثابت قدم رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا مقصد کے حصول میں ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار رہنا ہی کامیابی کی کنجی ہے، اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے ساری دنیا پریشان ہے، تمام انسانیت کسی نہ کسی طرح اس وباسے متاثر ہوئی ہے، اس وبا نے معاشی طور پر ساری دنیا کو بڑے نقصان سے دوچار کیا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے مزید کہا بڑی طاقتور حکومتیں اپنے عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مشکلات سے دوچار ہیں، قربانی کے جذبے سے سرشار ہو کر غریبوں اور ضرورت مندوں کو بڑھ چڑھ کر مدد کی جائے، ضرورت مند اور نادار افراد کوتلاش کر کے ان تک قربانی کا کچھ حصہ ضرور پہنچائیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔