چیف ٹریفک آفیسر کی سربراہی میں ایس او پیز کے تحت آردرلی روم کا اہتمام
کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | جمعہ 31 جولائی 2020

پشاور چیف ٹریفک آفیسر *وسیم احمد خلیل* کی سربراہی میں ٹریفک ہیڈ کوارٹر گلبہار میں سٹی ٹریفک پولیس کے افسران اور اہلکاروں کے مسائل سننے کیلئے ایس او پیز کے تحت آردرلی روم کا اہتمام کیا گیا جس میں سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھا گیا۔ آردرلی روم میں سٹی ٹریفک پولیس کے افسران اور اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جس میں ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے افسران اور اہلکاروں کے مسائل بارے آگاہی حاصل کی اور انہیں مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر سٹی ٹریفک پولیس کے 43 اہلکاروں نے اپنے مسائل پیش کئے جس میں چھٹی پر جانے‘ بیماری کے باعث ریسٹ کرنے سمیت دیگر مصروفیات کے باعث درخواستیں پیش کی گئیں جس میں متعدد درخواستوں کو موقع پر منظور کرلیا گیا جبکہ بعض کو منظور شدہ درخواست گزاروں کی واپسی کے بعد چھٹی پر جانے کی اجازت دی جائیگی تاکہ دفتری اور دیگر امور متاثر نہ ہوں۔ انہوں نے ٹریفک پولیس کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور وبائی صورتحال میں حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔