صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 28 مارچ 2024 

خواتین کو ہراساں کرنے کو معمولی کہنے پر ماورا حسین تنقید کی زد میں

ویب ڈیسک | اتوار 26 جولائی 2020 

کراچی: اداکارہ ماورا حسین اس وقت تنقید کی زد میں آگئیں جب ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ روڈ پر لڑکیوں کو چھیڑنے کو معمولی بات اور لڑکوں کا مزہ کہتی ہوئی نظر آئیں۔ماورا حسین کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اور ہمایوں سعید ندا یاسر کے شو میں اپنی فلم کی پروموشن کے لیے آئے ہوئے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ندا یاسرماورا سے پوچھتی ہیں کہ کیا کبھی تمہیں کسی نے چھیڑا؟

جس پر ماورا حسین کہتی ہیں کہ لڑکیوں کو چھیڑنا تو لاہور کا فن ہے لڑکے گاڑیوں میں تیز میوزک لگاکرنکل جاتے ہیں روڈ پر اور لڑکیوں کو چھیڑ رہے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ اس کے بغیر لاہوریوں کی عید نہیں لگتی۔ لہذا ہمیں اس کا برا نہیں ماننا چاہئے۔

ندا یاسر نے کہا اگر آپ کو ابھی بھی کوئی چھیڑے تو آپ کو برا نہیں لگے گا جس پر ماورا نے کہا ہاں کوئی بات نہیں مجھے برا نہیں لگے گا، کیونکہ ان کی بھی تو عید ہے۔ ویڈیو کا یہ کلپ شو میں موجود اداکاروں اور لوگوں کی تالیوں پر ختم ہوتا ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین نے ماورا کی اس بات کو بالکل بھی مذاق میں نہیں لیا اور انہیں مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے فنکاروں کو بولنے سے پہلے سوچنا چاہئے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔

ایک ٹوئٹر صارف نے ماورا کی اس بات کا سخت برا مناتے ہوئے کہا آپ نے خود تو کبھی اس ہراسانی کا تجربہ نہیں کیا لیکن باقی لڑکیوں کی طرف سے کہہ دیا کہ لڑکوں کا روڈ پر لڑکیوں کو چھیڑنا فن ہے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔